Advertisement

ندا یاسر بالآخر ’پاکستانی مردوں‘ کے حق میں بول پڑیں

شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کردو تو لوگ حسد کرتے ہیں، ندا یاسر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر ندا یاسر بالآخر پاکستانی مردوں کے حق میں بول پڑیں۔

ندا یاسر پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک ایسا نام بن چکی ہیں جو کسی تعریف کی محتاج نہیں ، انہوں نے اپنی اداکاری اور عمدہ میزبانی سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

ندا یاسر کو اگر پاکستان شوبز انڈسٹری میں مارننگ شو کوئین کہا جائے تو یہ بھی غلط نہیں ہو گا، وہ گزشتہ چودہ سالوں سے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبانی کے فرائض سرانجا م دے رہی ہیں۔

انہوں نے کئی سنجیدہ اور کامیڈی ڈراموں میں اپنی لاجواب اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں سب سیٹ ہے، نادانیاں، ہم تم اور’ یہ زندگی ہے‘ شامل ہیں۔

حال ہی میں، ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں ان معاشرتی مسائل  پر روشنی ڈالی جن کا پاکستانی مردوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن انہیں عام طور پر نمایاں نہیں کیا جاتا۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ پاکستانی مرد بھی طعنے سہتے ہیں جو انہیں ان کی کمائی اور نوکری کے حوالے سے مسلسل دئیے جاتے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر بھی ’فیشن‘ ڈیزائنر بن گئیں

ندا یاسر کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ ندا یاسر کی شادی پاکستانی شو بز انڈسٹری کے ایک مشہور اداکار، ہدایت کار  پروڈیوسر یاسر نواز سے 2002 میں ہوئی تھی اور اب ان کی جوڑی کا شمار شوبزانڈسٹری کی خوبصورت اور کامیاب ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

یاسر نے دوسری شادی کی تو انہیں چھوڑ دوں گی، ندایاسر

اس جوڑی کے اس رشتے کو اکیس سال ہوچکے ہیں اور ان کے تین پیارے سے بچے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version