زندگی میں کتنی بار محبت ہوسکتی ہے؟ اداکارہ سونیا حسین نے بتادیا

پہلی شادی میں ناکامی؛ اداکارہ سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سونیا حسین نے بتادیا کہ زندگی میں کتنی بار محبت ہوسکتی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ کسی بھی انسان کو دوسری بار بھی محبت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ زندگی میں اتنی مصروف ہوگئیں کہ انہیں محبت کے بارے میں سوچنے کا وقت ہی نہیں ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 6 سال قبل یہ بات کہی تھی کہ محبت ایک بار ہی ہو سکتی ہے لیکن اب ان کا خیال ہے کہ شاید محبت دوسری مرتبہ بھی ہوسکتی ہے۔
سونیا حسین نے کہا کہ لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ پہلی محبت کا کوئی مقابلہ نہیں، جو جذبات اور احساسات پہلے پیار کے وقت ہوتے ہیں، وہ دوبارہ نہیں ہوتے۔
اداکارہ کے مطابق زندگی اتنی خوبصورت ہے کہ اسے کسی ایک غلط تجربے یا بات کی وجہ سے برباد نہیں کرنا چاہئیے اور انسان کو دوسری بار بھی محبت ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

