نامور فیشن برانڈ’زارا‘ نے متنازعہ اشتہاری مہم پر معذرت کر لی

نامور فیشن برانڈ’زارا‘ نے متنازعہ اشتہاری مہم پر معذرت کر لی
اسپین کے معروف فیشن برا نڈ ‘زارا’ نے سخت تنقید کے بعد اپنی ویب سائٹ اور ایپ سے حال ہی میں متنازع بننے والے فوٹو شوٹ کا اشتہار ہٹا لیا ہے۔
‘زارا’ کو اپنی حالیہ کلیکشن کی اشتہاری مہم پر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا تھا جس میں سفید کپڑے میں ملبوس پتلے استعمال کیے گئے تھے۔
تشہیری مہم میں سفید کپڑوں میں ملبوس پتلوں کے ساتھ ماڈل کو دیکھا جا سکتا تھا جس میں کئی پتلے ایسے بھی تھے جب کے کچھ اعضا غائب ہیں۔
فلسطینیوں کے حامیوں کی جانب سے اس اشتہاری مہم پر غزہ کی صورتِ حال سے مماثلت کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ‘بائیکاٹ زارا’ کے ہیش ٹیگ سے سینکڑوں صارفین نے پوسٹ لگائیں۔
اس ساری صورتحال کے بعد فیشن برانڈ زارا نے اس متنازعہ اشتہاری مہم کے لیے معافی نامہ جاری کیا ہے۔
فیشن برانڈ نے تسلیم کیا کہ کچھ صارفین کو ان کی اشتہاری تصاویر ناگوار لگیں اور انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد صرف اور صرف لباس کو فنکارانہ تناظر میں پیش کرنا تھا۔
زارا نے “غلط فہمی” پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سب کے لیے اپنے احترام پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News