Advertisement

غزہ کیلئے امداد جمع کرنے کی تقریب میں امریکی ستاروں کی شرکت

امداد

غزہ کیلئے امداد جمع کرنے کی تقریب میں امریکی ستاروں کی شرکت

عالمی شہرت کی حامل امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور گلوکارہ سیلینا گومز نے غزہ کےلئے امداد جمع کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں نامور امریکی گلوکاروں نے نیویارک میں عرب امریکی کامیڈین رامی یوسف کے کامیڈی کلب میں غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں اداکارہ کارا ڈیلیونگنے، انیا ٹیلر جوئے اور زوئی کراوٹز نے بھی شرکت کی۔

رامی یوسف کا کہنا ہے کہ تقریب کی آمدنی غزہ کے محصور علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

اس تقریب کے حوالے سے ٹیلر سوئفٹ اور سلیلنا گومز کی تصاویر کو بڑے پیمانے میں آن لائن شیئر کیا جا رہا ہے،  مبینہ طور پر یہ تصویر ایونٹ سے رخصت ہونے کی ہے۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version