Advertisement

کترینہ کیف کی فلم ’میری کرسمس‘ کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا

کرسمس

کترینہ کیف کی فلم ’میری کرسمس‘ کا ٹریلر آتے ہی چھا گیا

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم ’میری کرسمس‘ کا ٹریلرریلیز کر دیا گیا جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’میری کرسمس‘ کو رواں سال 8 دسمبر کو ریلیز ہونا تھا لیکن اب فلم کو تامل اور ہندی زبانوں میں اگلے سال 12 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

 شری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کترینہ کیف کے مدمقابل ساؤتھ سپر اسٹار وجے سیتھوپتی جلوہ گر ہوں گے، جنھیں اس سے قبل شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان ‘ میں ولن کے روپ میں بے حد سراہا گیا۔

میری کرسمس ٹریلر:

بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی  کترینہ کیف کی فلم میری کرسمس کے ٹریلر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گرمجوشی کا اظہار کیا ہے۔

فلم میکرز کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ 2023 کے آخری دو مہینوں میں لگاتار فلمیں ریلیز ہورہی ہیں اس لئے فلم کی ریلیز اگلے سال تک ملتوی کردی گئی۔

فلمساز کے مطابق اگر ’ میری کرسمس‘ کی ریلیز ملتوی نہ کی جاتی تو کترینہ کیف کی اس  فلم کو باکس آفس پر رنبیر کپور کی ’اینیمل‘ اور وکی کوشل کی ’سیم بہادر‘ کا مقابلہ کرنا ہوتا جو کہ یکم دسمبر کو ریلیز کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں سال  12  نومبر کو کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر تھری ریلیز کی گئی ، جس نے دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں۔

فلم ٹائیگر 3 میں سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version