Advertisement

کرن جوہر نے ہالی ووڈ فلمیں نہ بنانے کی وجہ بتادی

کرن جوہر کی بالی ووڈ اسٹارز کی بیویوں پر کڑی تنقید

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز کرن جوہر نے ہالی ووڈ فلمیں نہ بنانے کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں عالمی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کرن جوہر نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے ہالی ووڈ فلم بنانے کے لیے امریکا کے متعدد دورے کیے لیکن ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، کیونکہ وہ اپنی مادری زبان کے علاوہ دوسری زبان میں فلم نہیں بنانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حیران کن طور پر جب 2012 میں انہوں نے عالیہ بھٹ کو ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں کاسٹ کیا تھا تب ان پر اقربا پروری کا الزام نہیں لگا لیکن فلم کی ریلیز کے کئی سال بعد اب ان پر اقربا پروری کے الزام لگائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرتے وقت یہ نہیں سوچا تھا کہ ان کے والد کون ہیں اور والدہ کیا کرتی ہیں؟

کرن جوہر کے مطابق پوری دنیا میں بالی ووڈ فلموں سے متعلق غلط تصور پایا جاتا ہے، ہالی ووڈ والے سوچتے ہیں کہ بالی ووڈ فلمیں صرف ناچ اور گانے پر مبنی ہوتی ہیں لیکن ایسا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بلکل حقیقت ہے کہ بھارت میں گانوں اور ڈانس فلموں کو پسند کیا جاتا ہے لیکن ایسا بلکل نہیں کہ بالی ووڈ میں کہانیوں اور موضوعات پر فلمیں نہیں بنتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں عالمی شہرت حاصل کرنے یا ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے انگریزی زبان میں فلم بنانے کی ضرورت نہیں۔

Advertisement

معروف فلمساز کرن جوہر نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں آسکر ملے اور وہ آسکر کے ریڈ کارپٹ پر بھی گھومیں لیکن وہ ایوارڈ انہیں انگریزی نہیں بلکہ اپنی مادری زبان کی فلم پر ملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version