شادی کے بعد عورتیں میرے شوہر کے پیچھے پڑگئی ہیں، اشنا شاہ

شادی کے بعد عورتیں میرے شوہر کے پیچھے پڑگئی ہیں، اشنا شاہ
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اشنا شاہ اب کسی تعریف کی محتاج نہیں،اپنی عمدہ فنکارانہ صلاحیتوں کے بلبوتے پر انہوں نے نہایت کم عرصے میں اپنا نام بنایا ہے۔
انہوں نے ہٹ ڈراموں جیسے حبس، بشر مومن، بلا، لشکر، اور الف اللہ اور انسان میں جلوہ گر ہو کر خوب داد سمیٹی ۔
رواں سال فروری میں اشنا شاہ نے حمزہ امین سے شادی کی، جوکہ آسٹریا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد گالف کے نامور کھلاڑی ہیں۔
اشنا شاہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
اداکارہ نے اس انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر عورتیں بڑی ڈھیٹ ہوتی ہیں، جب سے ان کی شادی ہوئی ہے اور ان کے شوہر منظر عام پر آئے ہیں تب سے عورتیں ان کے شوہر سے رابطہ میں گریز کرنے بجائے پہلے سے زیادہ بے شرمی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔
اشنا شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر عورتیں بہانے بہانے سے میرے شوہر کو پیغامات بھیجتی رہتی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے میری مداح ہونے کا دعویٰ بھی کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اشنا شاہ کی ’سورۃ البقرہ‘ پڑھنے کی گزارش
انہوں نے بتایاکہ عورتیں میرے شوہر سے رابطہ یہ جانتے ہوئے کرتی ہیں کہ وہ شادی شدہ ہیں تاہم ان کے شوہر حمزہ انہں موصول ہونے والے تمام پیغامات دکھاتے رہتے ہیں جس پر انہیں انتہائی حیرت ہوتی ہے کہ خواتین ایسا کیسے کرسکتی ہیں۔
واضح رہےکہ سوشل میڈیا پرغزہ میں معصوم فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلسل آواز اُٹھانے والی شوبز شخصیات میں سے ایک اشنا شاہ ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے ایک طویل پوسٹ کی اور اپنے مداحوں کو بتایاکہ فلسطین کی حمایت کرنے پر انسٹاگرام نے اُن کا اکاوْنٹ ’شیڈوبین’ کردیا ہے۔
AdvertisementI’m completely shadowbanned on instagr*m. I don’t know how X works too well but I do know that we CAN NOT STOP SPEAKING. Shadowbann is also a way to deter popular accounts (celebrities) from speaking up, those who aren’t afraid of losing endorsements will be afraid to lose… pic.twitter.com/ZCD679DWIT
— Ushna Shah (@ushnashah) November 28, 2023
اشنا شاہ نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہاکہ وہ اس پابندی کے باوجود بھی غزہ کے لیے اپنی آواز اُٹھاتی رہیں گی۔
انہوں نے مداحوں کو بتایاکہ دراصل شیڈوبین مشہور شخصیات کو غزہ کے حق میں بولنے سے روکنے کا ایک طریقہ ہے، جو لوگ اپنے فالوورز اور شہرت کھونے سے ڈرتے ہیں وہ شیڈوبین کے بعد خاموش ہوجائیں گے لیکن میں چُپ نہیں رہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News