Advertisement

ڈکی بھائی نے سال 2024 میں کامیاب ہو نے کا فارمولہ فینز کو بتادیا

ڈکی

ڈکی بھائی نے سال 2024 میں کامیاب ہو نے کا فارمولہ فینز کو بتادیا

نامور یو ٹیوبر ڈکی بھائی نے سال 2024 میں کامیاب ہو نے کا فارمولہ اپنے کروڑوں مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

ڈکی بھائی ، جن کا اصل نام سعد الرحمان ہے، کسی تعریف کے محتاج نہیں، ان کے یوٹیوب چینل پر 6 ملین سے زائد سبسکرائبر ہیں اور وہ اپنے گیمنگ چینل ڈکی ایکسٹرا کے لیے بھی جانے جاتے ہیں ۔

ویسے ڈکی بھائی اکثر تنازعات کی زد میں بھی رہتے ہیں ، مگر پھر بھی اپنے مداحوں کے پسندیدہ وی لاگر ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ڈکی بھائی نے مداحوں کے ساتھ 2024 میں کامیاب ہونے کا راز شئیر کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو لگتا ہے کامیاب ہونے کے لیے 5 سے 10 سال کی ضرورت ہوتی ہے مگر ایسا بالکل بھی نہیں۔

انہوں نے کامیابی کا فارمولہ بتاتے ہوئے کہاکہ مجھ پر یقین کیجیے اگر آپ پورے سال پر عزم ہو کر مستقل مزاجی کے ساتھ چلتے رہیں تو کامیاب ہونے کے لیے ایک سال ہی کافی ہے۔

نئے سال کی آمد پر مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے  انہوں نےکہا کہ 2024 کو ضائع ہونے والا ایک اور سال نہ بننے دیں۔

حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر 6 ملین سبسکرائبرز کا قابل ذکر سنگ میل عبور کرتے ہوئے ڈکی بھائی اپنے وعدے پر قائم رہے اور انہوں نے اپنے فینز کا ساتھ نبھانے کی تعریف کرتے ہوئے اپنا سر اور داڑھی دونوں منڈوائی۔

Advertisement

ڈکی بھائی نے یہ شیونگ اسٹنٹ 6 ملین سبسکرائبرز کے جشن میں کیا۔

چند روز قبل انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی تھی کہ ان کے یوٹیوب چینل کوزیادہ سے زیادہ لائک اور سبسکرائب کریں تاکہ وہ 6 ملین کا ہندسہ عبور کرلیں۔

ڈکی بھائی نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی ان کے چینل پر 6 ملین سبسکرائبرز ہوجائیں گے، تو وہ اپنا سر اور داڑھی کے بال منڈواکر فینز کا شکریہ ادا کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: نامور یوٹیوبر نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ان کی دیکھا دیکھی ایک اور نامور یوٹیوبر جنید اکرم عرف گنجی سویگ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان کے چینل پر جب تین ملین سبسکرائبر ہوجائیں گے تو وہ بھی ڈکی بھائی کی طرح اپنا سر منڈوالیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version