Advertisement

ایشوریا، ابھیشیک کے درمیان طلاق؟ امیتابھ بچن نے بڑا قدم اٹھا لیا

ایشوریا، ابھیشیک کے درمیان طلاق؟ امیتابھ بچن نے بڑا قدم اٹھا لیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی خبریں زیرِ گردش ہیں، جوڑے میں طلاق کی خبروں نے دنیا بھر میں انکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے میں علیحدگی ہو چکی ہے اور وہ جلد ہی عدالت سے بھی رجوع کرنے والے ہیں۔

علیحدگی کی خبروں کے دوران بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن نے بہو ایشوریا رائے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر صارفین مخلتف تبصرے کررہے ہیں۔

تاہم ابھی جوڑے کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement

ابھیشیک بچن کی ایک تقریب کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے اپنی شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی تھی جس کے بعد جوڑے کے درمیان طلاق کی خبروں نے مزید زور پکڑا۔

دونوں کو لمبے وقت کے بعد عوامی تقریب میں ایک ساتھ دیکھنے کے بعد  طلاق کی افواہوں میں کمی ہوئی ہی تھی کہ اب امیتابھ بچن نے ایشوریا کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا۔

دوسری جانب ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن دونوں نے ایک دوسرے کو فالو کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version