Advertisement

رنبیر کپور کی نئی فلم “انیمل” نے ایک دن میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

رنبیر کپور کی نئی فلم “انیمل” نے ایک دن میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم “انیمل” نے ایک دن میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’انیمل‘ گزشتہ روز بھارت سمیت دُنیا بھر میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔

’انیمل‘ کے فلمسازوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فلم کا پوسٹر شیئر کرکے بتایا کہ فلم نے ریلیز کے پہلے دن 116 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

فلم کی شاندار کامیابی پر رنبیر کپور، رشمیکا مندانا، بوبی دیول اور انیل کپور سمیت پوری ٹیم بہت خوش ہے۔

خیال رہے کہ ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ انیل کپور نے ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے والد کا کردار نبھایا ہے، فلم کو یکم دسمبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version