Advertisement

معروف اداکار اچانک دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

دل کا دورہ

معروف اداکار اچانک دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

بالی ووڈ کے نامور اداکار شریاس تلپڑے کو اکشے کمار کی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی شوٹنگ کے بعد دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا آؤٹ لیٹس کے مطابق، فلم اور ٹی وی اداکار شریاس تلپڑے، جو ‘اوم شانتی اوم’، ‘اقبال’ اور ‘گول مال’ فرنچائز میں اپنے کام کے لیے مشہور ہیں، جمعرات کی شام کو ‘ویلکم 3’ کی شوٹنگ کے بعد دل کا دورہ پڑا ہے ۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کو فوری طور پر ممبئی کے اندھیری ویسٹ کے بیلیو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق، ملک کی ایک مقامی اشاعت نے تصدیق کی کہ اداکار ٹھیک تھے اور اکشے کمار کی زیر قیادت ملٹی اسٹارر ٹائٹل کے لیے پورا دن شوٹنگ بھی کی یہاں تک کہ اس نے ایسے سیکونسز بھی شوٹ کیے جن میں تھوڑا سا ایکشن بھی تھا۔

شوٹنگ ختم کرنے کے بعد، وہ گھر واپس چلے گئے اور اپنی بیوی کو بتایا کہ وہ بہتر محسوس نہیں کر رہے جسے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جس دوران ان کی حالت اور خراب ہوگئی۔

Advertisement

شریاس تلپڑے کو آخری بار ہندوستانی کرکٹر پروین تامبے کی اسپورٹس بائیوپک میں دیکھا گیا تھا، جس نے 41 سال کی عمر میں آئی پی ایل میں قدم رکھا تھا اور اب وہ کنگنا رناوت کے انتہائی متوقع فلم ‘ایمرجنسی’ کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کے لئے تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version