Advertisement

تمام سابق بوائے فرینڈز کی شادی میں شرکت کی، صحیفہ جبار

صحیفہ

ہم اپنے لوگوں کو بنیادی تعلیم اور شعور نہیں دے پا رہے، صحیفہ جبار

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اور نوجوان اداکارہ صحیفہ جبار ویسے تو اپنے لُکس اور فیشن کی وجہ سے جانی جاتی ہیں لیکن آج کل وہ ایک حالیہ انٹرویو کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

ذاتی زندگی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صحیفہ جبار نے بتایاکہ وہ شادی سے قبل اپنے شوہر کے کلاس فیلو کو ڈیٹ کر رہی تھی، مگر اس نے انہیں دھوکہ دیا جس کا غم انہوں نے ایک سال تک منایا۔

اداکارہ نے کہاکہ اس کے بعد وہ سنبھل گئی اور جب خواجہ خضر حسین (شوہر) کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تو انہیں بہت اچھا محسوس ہوا ۔

صحفہ جبار نے بتایاکہ وہ اپنے تمام سابق بوائے فرینڈز کی شادیوں کے دعوت نامے ملنے پر انہیں معاف کر کے بڑا دل رکھتے ہوئے ان کی شادی میں بھی خوب بن ٹھن کر خوشی سے شریک ہوئی۔

Advertisement

 صحیفہ جبار نے دسمبر 2017  میں اپنے دیرینہ دوست خواجہ خضر حسین سے شادی کی تھی۔

Advertisement

اس سے قبل ایک انٹرویو میں میزبان نے صحیفہ جبار سے پوچھا کہ اگر ان کو نامور فلم اور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ایک پروجیکٹ آفر کیا جائے تو کیا وہ اس کیلئے تیار ہوجائیں گی۔

اس سوال پر صحیفہ جبار نے کہاکہ اگر ان کو اس پروجیکٹ میں بڑی رقم آفر کی جائے اور پورے پروجیکٹ کے دوران ان کی خلیل الرحمان قمر سے ملاقات نہ ہو تو وہ ضرور پروجیکٹ پر دستخط کریں گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین کو اداکارہ صحیفہ جبار کی ہمشکل مل گئی

واضح رہےکہ ماضی میں  ایک انٹرویو میں صحیفہ جبار نے فلم اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں ’ بیہودہ‘ بھی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ تمام حدیں پار، اداکارہ صحیفہ جبار کی انتہائی بولڈ ’ویڈیو‘ وائرل

 

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Next Article
Exit mobile version