Advertisement

بالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کر گئے

معروف اداکار

بالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کر گئے

بھارتی فلم انڈسٹری نے بہت سے ایسے اداکار دیکھے ہیں جنہوں نے سنیما سے محبت کرنے والوں کے ذہنوں پر اپنا نقش چھوڑا ہے، ان میں سے ایک تجربہ کار اداکار ساجد خان بھی تھے، وہ مشہور فلم مدر انڈیا میں نوجوان سنیل دت کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور تھے۔

22 دسمبر کو 70 سال کی عمر میں کینسر کے باعث اداکار ساجد خان کا انتقال کر گئے۔

اس حوالے سے اداکار کے بیٹے سمیر کا کہنا ہے کہ، ساجد خانچھ عرصے سے کینسر سے لڑ رہے تھے جس کے باعث ان کا انتقال جمعہ (22 دسمبر) کو ہوا۔

سمیر نے مزید بتایا کہ میرے والد کو راجکمار پتامبر رانا اور سنیتا پتامبر نے گود لیا تھا اور ان کی پرورش فلم ساز محبوب خان نے کی۔ فلموں میں غیر فعال رہنے کے بعد، وہ بنیادی طور پر انسان دوستی میں مصروف ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کیرالہ میں اپنی دوسری بیوی کے ساتھ رہتے تھے اور انہیں کیرالہ کے الاپپوزا ضلع میں قائم کلم ٹاؤن جمعہ مسجد میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

Advertisement

اداکار نے بطور چائلڈ ایکٹر اپنے کیریئر کا آغاز 1955 میں محبوب خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم مدر انڈیا سے کیا۔ انہیں سن آف انڈیا، مایا، دی ان میڈ فلمز، دی سنگنگ فلپائنا، مائی فنی گرل، سویرا، مہاتما اینڈ دی میڈ بوائے، دو نمبر کے امیر، زندگی اور طوفان، مندر مسجد اور دشت، جیسی فلموں میں کام کرنے کا سہرا بھی جاتا ہے۔ جن میں سے کچھ کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔ ان کی آخری فلم 1983 میں ہیٹ اینڈ ڈسٹ تھی۔

اس کے علاوہ اداکار نے اپنے کیریئر میں کئی اہم شخصیات کے ساتھ کام کیا جن میں محبوب خان، نرگس، ایلن اور ماریس کنگ، ڈک کلارک، سیلی فیلڈ، ششی کپور، رامسی برادرز، سال مینیو، آر ڈی برمن، نورا آنور، کلنٹ واکر، جے نارتھ، باربرا اسٹین وِک، مرو گرفن، ڈونلڈ او کونر، اسٹو فلپس، ٹینا ریویلا، کرن کمار، یوگیتا بالی، نوتن، اسماعیل مرچنٹ اور جیمز آئیوری شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version