بھارتی گلوکار بادشاہ اور ہانیہ عامر کی ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ وائرل

بھارتی گلوکار بادشاہ اور ہانیہ عامر کی ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ وائرل
بھارتی نامور گلوکار بادشاہ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز سنگر بادشاہ نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری میں ہانیہ عامر کے ساتھ کی گئی ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جو آتے ہی چھا گیا۔
ویڈیو کال کے اس وائرل اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ہانیہ عامر منہ پر ہاتھ کر قہقہے لگا رہی ہیں جبکہ بادشاہ بھی اداکارہ کو دیکھ کر مُسکرا رہے ہیں۔
بھارتی گلوکار نے یہ اسکرین شاٹ اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی ٹیگ کیا اور ساتھ ہی اُن سے یہ بھی پوچھا کہ “لطیفہ کیا تھا؟۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور بادشاہ کی ایک ساتھ کھینچی گئی تصویر کافی وائرل ہوئی، جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ان دونوں کی ملاقات ہوئی ہے۔
بھارتی گلوکار بادشاہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیاتھا۔
اس حوالے سے انٹرنیٹ صارفین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ یہ تصویر جعلی ہے اورفوٹوشاپ کے ذریعے بنائی گئی ہے لیکن ایک مداح نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ یہ سیلفی اصلی ہے۔
مداح کی جانب سے شیئر کی گئی سیلفی میں بادشاہ اور ہانیہ عامر دبئی کے مال آف ایمیریٹس میں ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’جانان‘ سے کیا اور پھر ٹی وی ڈراموں کا رخ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کے دبئی میں سیر سپاٹے
انہیں ڈرامہ ’میرے ہمسفر‘ کے باعث پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خوب شہرت اور پذیرائی ملی۔
ہانیہ عامرسوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

