Advertisement

شادی کے 14 سال بعد بھارتی اداکارہ اور شوہر کی راہیں جدا

بھارتی اداکارہ

شادی کے 14 سال بعد بھارتی اداکارہ اور شوہر کی راہیں جدا

معروف بھارتی اداکارہ ایشا کوپیکر نے شادی کے 14 سال بعد شوہر ٹمی نارنگ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایشا کوپیکر اور ان کے شوہر ٹمی نارنگ 14 سال تک شادی کے بندھن میں بندھے رہنے کے بعد علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کا یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے ہوا ہے اور وہ اپنی پرائیویسی کے حوالے سے خواہشمند ہیں اور اس لیے اپنے رشتے کے متعلق بات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

اندرونی ذرائع کے مطابق دونوں کی جانب سے اس  شادی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے اور بلآخر اپنے رشتے کو ختم کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ایشا کوپیکر اور ٹمی کی شادی نومبر سال 2009 میں ہوئی اور جولائی 2014 میں اپنی بیٹی ریانا کا استقبال کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایشا کوپیکر کو پنجر، دل کا رشتہ، درنا منع ہے، رودرکش، کرشنا کاٹیج، کیا کول ہیں ہم اور سلام عشق جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہ مراٹھی، تامل اور کنڑ فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ ایشا فکسر، دہنم اور سورنگا جیسی ویب سیریز کا بھی حصہ تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version