Advertisement

ملائیکہ اروڑا کا دوسری شادی کا اعلان لیکن دلہا کون؟

ملائیکہ

ملائیکہ اروڑا کا دوسری شادی کا اعلان لیکن دلہا کون؟

بالی وڈ کی نامور اداکارہ ، ماڈل اور رقاصہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر  و اداکار ارباز خان کی دوسری شادی کے بعد اپنی بھی شادی کا اعلان کر دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ نئے سال 2024 میں دوسری شادی کر لیں گی لیکن ساتھ ہی انہوں نے اپنے دلہا کے حوالے سے سب کو کشمکش میں مبتلا کر دیاہے۔

اداکار ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا نے سال 2019 میں اپنے رشتے کا اعلان کیا تھا ، لیکن  اس جوڑے نے آج تک شادی کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک کلپ بھی کافی وائرل ہو رہا ہے ، جس میں ملائیکہ اروڑا ایک شو میں بطور مہمان موجود ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کلپ میں میزبان و نامور کوریو گرافر فرح خان پروگرام میں شریک ملائیکہ  اروڑا سے سوال کرتی ہیں کہ کیا وہ سال 2024 میں شادی کرلیں گی؟

میزبان کے سوال پر پہلے تو انہوں نے جواب ٹالنے کی کوشش کی اور ظاہر کیا کہ اُنہیں سوال سمجھ نہیں آیا، تاہم بعدازاں انہوں نے غیر واضح انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مجھ سے شادی کے لیے پوچھے گا تو میں ضرور شادی کرلوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version