نیلم منیر کی زخمی ٹانگ کیساتھ ریمپ پر واک، ویڈیو وائرل

نیلم منیر کی زخمی ٹانگ کیساتھ ریمپ پر واک، ویڈیو وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے برائیڈل کٹیور ویک میں زخمی ٹانگ کے ساتھ ریمپ پر پر اعتماد طریقے سے واک کرکے سب کو حیران کردیا۔
پاکستان میں فیشن کے سب سے اہم کٹیور وِیک کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں گزشتہ روز نیلم منیر نے بھی نامور ڈیزائنر کے تیار کردہ عروسی جوڑے میں ماڈلنگ کی اور خوب داد سمیٹی۔
اس شو کے حوالے سے اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے اپنے لک کی کئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جو انہوں نے برائیڈل کٹیور وِیک میں اپنایا تھا۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں نیلم منیر نے لکھاکہ میں نے ٹوٹے ہوئے ٹخنے کے ساتھ برائیڈل کٹیور وِیک میں ریمپ واک کی، اس پوسٹ کا مقصد لوگوں کو یہ ہمت دینا ہے کہ چاہے زندگی میں کتنے ہی غم اور تکالیف آجائیں آپ کو ہر حال میں آگے بڑھتے رہنا چاہئے، اللہ پر مکمل یقین کے ساتھ اور کبھی بھی ہمت نہیں ہارنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نیلم منیر نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟
لاہور میں جاری “برائیڈل کیٹیور وِیک 2023″ میں نیلم منیر کے علاوہ نامور اداکارہ سارہ خان، مہوش حیات، جویریہ سعود، طوبیٰ انور، کنزہ ہاشمی، فلمسٹار ریشم، صبا قمر، آمنہ الیاس، دورفشان سلیم، حرا مانی، یو ٹیوبر ربیکا خان، سپر ماڈل و اداکارہ ایمان علی، مومل شیخ، صبا فیصل، فیروز خان، زاویار نعمان، عمران اشرف، مومن ثاقب، احسن خان، فلک شبیر سمیت دیگر فنکاروں نے معروف ڈیزائنرز کے لیے ریمپ پر واک کی۔
حال ہی میں اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں بلکہ آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News