پریش راول نے ’ہیرا پھیری 3‘ سے متعلق فینز کو افسوسناک خبر سنا دی

پریش راول نے ’ہیرا پھیری 3‘ سے متعلق فینز کو افسوسناک خبر سنا دی
بالی وڈ کی کامیڈی فرنچائز ہیرا پھیری کی تیسری فلم کی ریلیز کا انتظار کرنے والے مداحوں کو لیجنڈری اداکار پریش راول نے افسوسناک خبر سنادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری اداکار پریش راول نے تصدیق کی ہے کہ مداح سال 2025 سے پہلے ہیرا پھیری 3 نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ دیوالی کے موقع پر 2024 میں اکشے کمار کی فلم ’ہاؤس فُل 5‘ اور 20 دسمبر 2025 کو ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ ریلیز ہوگی۔
انہوں نے بتایاکہ اگرچہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ شروع بھی ہو جائے تو پھر بھی مداحوں کو سال 2025 کے اختتام تک ’ہیرا پھیری‘ کا انتظار کرنا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال کے آغاز میں کیا جائے گا۔
اکشے کمار نے بھی ہیرا پھیری 3 میں ’راجو‘ کے کردار کو زندہ رکھنے کیلئے اس میں کام کرنے کیلئے ہامی بھر لی ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار اس فلم کا معاوضہ تو نہیں لے رہے لیکن انہوں نے فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا کے ساتھ منافع کی تقسیم کا معاہدہ سائن کیا ہے۔
تمام اتار چڑھاؤ کے بعد، اکشے کمار آخرکار ہیرا پھیری 3 میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جوکہ ان کی اہم کامیڈی فرنچائزز میں سے ایک ہے۔
ذرائع کے مطابق اکشے کمار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب انہوں نے سنا کہ ہیرا پھیری 3 میں ان کا کردار اداکار کارتک آریان ادا کریں گے تو انہوں نے مداحوں اور میڈیا کے لوگوں کے تمام ردعمل کو پڑھا اور پھر فیروز ناڈیاڈوالا کے ساتھ تمام اختلافات کو دور کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فلم میں واپسی کا فیصلہ کیا۔
ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت کونسا چیلنجنگ رول کر رہے ہیں؟ سسپنس ختم
ان کا کہنا ہےکہ انہوں نے یہ سب اپنے مداحوں کے لیے کیا ہے، جو انہیں راجو کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/12/827769/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/12/827769/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

