Advertisement

کین ڈول کی زندگی کی بڑی خواہش پوری ہوگئی

کین

کین ڈول کی زندگی کی بڑی خواہش پوری ہوگئی

نامور سوشل میڈیا اسٹار کین ڈول کی زندگی کی بڑی خواہش پوری ہو گئی ہے۔

ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار عدنان ظفر جنہیں کین ڈول کے نام سے جانا جاتا ہے وہ پاکستان کی ایک بے انتہا شہرت اور  اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیت ہیں۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کین ڈول دبئی میں رہتے ہیں تاہم وہ پاکستان آتے رہتے ہیں۔

عدنان ظفر بہترین حس مزاح رکھتے ہیں، وہ بہت ہی ملنسار اور سادہ طبیعت کے مالک ہیں، لوگ ان کے انداز ، ان کے حس مزاح اور دل سے دیسی ہونے کی وجہ سے بے حد محبت کرتے ہیں۔

کین ڈول  تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اپنی ہر ویڈیو کو الگ انداز سے بناتے ہیں، جس میں تفریح کے ساتھ صارفین کے لئے ایک پیغام بھی ہوتا ہے۔

Advertisement

 یہی وجہ ہے کہ انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں،وہ پاکستان کے پہلے کین ڈول ہیں اور مداح ان کے کام اور ان کے تخلیق کردہ مواد کو بے حد سراہتے ہیں۔

عدنان ظفر ( کین ڈول) نے انسٹاگرام پر ایک یادگار ویڈیو پوسٹ کی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے گھر کی دیوار پر غلافِ کعبہ لگارہے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی عمرہ کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ میں کم از کم اپنے پاس کعبے کا ایک دھاگا ہی رکھ لوں لیکن اللہ نے مجھے کسوہ کا پورا ٹکڑا نواز دیا‘۔

جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کین ڈول اپنی فیملی کے ہمراہ کسوہ کو دیوار میں نصب کر رہے ہیں اور اس دوران وہ اپنے جذبات پر بھی قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھیں نم ہو گئیں ۔

کین ڈول کو یہ کسوہ ان کے ایک دوست کی جانب سے بطور تحفہ پیش کیا گیا ہے۔

کین ڈول نے رواں برس کے آغاز پر عمرے کی سعادت حاصل کی اور ان خوبصورت لمحات کی کچھ تصاویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

 

اگر

Advertisement

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version