Advertisement

میں نے کبھی کوئی نشہ نہیں کیا، نمرہ خان کا دوٹوک جواب

نمرہ

میں نے کبھی کوئی نشہ نہیں کیا، نمرہ خان کا دوٹوک جواب

پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ماڈل نمرہ خان نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کی افواہوں پر وضاحت دے دی۔

نمرہ خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں دورانِ انٹرویو ماضی میں ہونے والے اپنے روڈ ایکسیڈنٹ پر تفصیلی گفتگو کی اور اس حوالے سے پھیلنے والی تمام افواہوں پر بھی بات کی۔

اداکارہ نے بتایاکہ کئی سال قبل جب وہ اس ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی تو وہ اس قدر تشویشناک حالت میں تھی کہ ان کا زندہ بچ جانا بھی ایک معجزہ ہی ہے۔

نمرہ خان نے بتایاکہ وہ اس حادثے کے بعد 19 دن تک کوما میں رہیں، ان کے جسم کی کئی ہڈیاں  ٹوٹ چکی تھی اور آج بھی ان  کی ٹانگ میں راڈ ( سلاخ) ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نمرہ خان اور عمران عباس کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے بتایا کہ اس وقت یہ افواہیں اور قیاس آرائیاں پھیلنے لگی کہ وہ شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کر رہی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔

Advertisement

نمرہ خان نے بتایاکہ اس حادثے کے بعد ان کے نشے کے ٹیسٹ کروائے گئے، اور نتائج نے واضح طور پر ثابت کردیا تھا کہ وہ اس وقت کسی بھی قسم کے نشے میں نہیں تھیں۔

 انہوں نے بتایاکہ ان کا حادثہ ڈپریشن کا نتیجہ تھا، وہ اس وقت جذباتی پریشانی کی حالت میں تھیں اور گاڑی چلاتے چلاتے سو گئی، جس کا نتجہ حادثے کی صورت میں سامنے آگیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیزے شاہ کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
زندگی بخشنے کیلئے "لارنس بشنوئی گینگ" کی سلمان خان کو بڑی پیشکش!
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے!
’ہیرامنڈی‘ میں کام کرنے کے لیے بھارتی اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ عرفی جاوید کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
اداکارہ یمنیٰ زیدی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version