فلسطینیوں کے مصائب کا مذاق اڑانے پر اشنا شاہ کی بین الاقوامی فیشن برانڈ پر تنقید

فلسطینیوں کے مصائب کا مذاق اڑانے پر اشنا شاہ کی بین الاقوامی فیشن برانڈ پر تنقید
اپنی بے باک طبیعت اور صاف گو رویے کے لیے جانی جانے والی پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھائی ہے اور مشہور فیشن برانڈ زارا کو اس کے غیر حساس فوٹو شوٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
زارا کے حالیہ فوٹو شوٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے پوسٹ کے ذریعے سوال کیا کہ ان افراد کو جن کے پاس زارا برانڈ کے کپڑے ہیں، کیا انہیں تمام کپڑے پھینک دینے چاہئیں؟
So do we throw away existing #zara clothes or just not buy new ones? IMO since they don’t have logos on them I don’t think wearing ones we already have should be a problem? Never shopping there again, obviously. #Boycott_zara #BoycottZara
Advertisement— Ushna Shah (@ushnashah) December 10, 2023
اپنے پیغام میں اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اس برانڈ سے دوبارہ کپڑے قطعاً نہیں خریدیں گی اور ساتھ ہی بائیکاٹ زارا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جو کہ اس وقت پاکستان میں ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ نے فلسطین کی حمایت میں اصولی موقف اختیار کیا ہو، اس سے قبل انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں مغربی میڈیا کی طرف سے اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی فلسطینی نسل کشی کو دبانے کے لیے غلط معلومات کی مہم کو اجاگر کیا تھا۔
اداکارہ کے کئے گئے تبصرے زارا کے فوٹو شوٹ کے بعد ہوئے، جس میں مبینہ طور پر مسلمانوں کے کفن دفن کی طرح سفید کپڑے میں لپٹی لاشوں کو دکھایا گیا ہے جس میں میں ملبے کا ڈھیر اور گمشدہ اعضاء کے مجسمے بھی دکھائے گئے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بین الاقوامی فیشن برانڈ کے فوٹو شوٹ پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News