ثنا جاوید سے علیحدگی کا معاملہ، عمیر جسوال بھی بول پڑے

ثنا جاوید سے علیحدگی کا معاملہ، عمیر جسوال بھی بول پڑے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ ثنا جاوید کی ان کے شوہر اور نامور گلوکار عمیر جسوال سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
ثنا جاوید سے علیحدگی کے معاملے پر عمیر جسوال کا بھی سوشل میڈیا پر معنی خیز بیان سامنے آگیا ہے۔
انسٹا گرام پراسٹوری شیئر کرتے ہوئے عمیر جسوال نے کہا کہ اپنی زندگی میں ان چار پیز(فور پیز)پر قائم رہیے، پرائیورٹیزیعنی ترجیحات ، پیس یعنی امن، پازیٹیوٹی یعنی مثبت پن اور پیشنس یعنی صبر۔
انہوں نے ایک اور پوسٹ سوشل میڈیا میں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم جو آپ کو خدا کے قریب کر دیتا ہے وہ اس خوشی سے بہتر ہے جو آپ کو اس سے دور کر دیتی ہے۔
اس جوڑی کی علیحدگی کی افواہیں اس وقت انٹر نیٹ پر تیزی سے پھیلی جب ان دونوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی تمام تصویریں اور ویڈیوز ہٹا دی تھی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں عمیر جسوال نے عمرے کی سعادت حاصل کی ، لیکن اس دوران ان کی اہلیہ ثنا جاوید کو ان کے ہمراہ نہیں دیکھا گیا۔
ان تمام حالات و واقعات کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اب اس مقبول جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔
20 اکتوبر 2020ء میں شادی کے بندھن میں بندھے والے اس جوڑے نے فی الحال اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

