Advertisement

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی بلاک بسٹر فلم کے متعلق اہم خبر آگئی

بلاک بسٹر فلم

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی بلاک بسٹر فلم کے متعلق اہم خبر آگئی

سال 2001 میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول کی  ریلیز ہونے والی فلم ’غدر، ایک پریم کتھا‘ کا سیکوئل غدر 2 گزشتہ سال ریلیز ہوئی ہے جو کہ باکس آفس پر بے حد کامیاب رہی ہے۔

اس فلم میں سنی دیول اور امیشا پٹیل نے مرکزی کردار ادا کئے جس کو شائقین اور ناقدین کی طرف سے بہت زیادہ پیار ملا ہے اور یہ 2023 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک رہی تھی۔

غدر 2 کی زبردست کامیابی کے بعد اب ایک اور سیکوئل بننے جارہا ہے اور اس خبر کی تصدیق ڈائریکٹر انیل شرما نے کی جس کے لئے کاغذی کارروائی کا پہلا مرحلہ پہلے مکمل ہو چکا ہے۔

اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ کے مطابقغدر 2 کا اختتام اس کے اگلے سیکوئل کے وعدے کے ساتھ ہوا، اور فلم کی ریلیز کے بعد سے ہی، انیل شرما اور ان کی مصنفین کی ٹیم غدر کے تیسرے حصے کے لیے آئیڈیا پر کام کر رہی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوتا ہے تو غدر 3 سال 2025 کے آخر تک ریلیز کردی جائیگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version