Advertisement

رابی پیرزادہ کی شادی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

رابی

رابی پیرزادہ کی شادی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام کی خاطر شوبزانڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ  رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں ، جن میں انہیں ایک دلہن کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ جب ٹوٹا ہوا دل جُڑ جاتا ہے تو وہ کسی بھی چیز سے زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے‘۔

Advertisement

انہوں نے خود شادی کی تصدیق یا انکار نہیں کیا لیکن ان تصاویر کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا  صارفین کی جانب سے رابی پیرزادہ کی شادی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے اور مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

رابی پیرزادہ نے حقیقت بتادی

رابی پیرزادہ نے ان تمام افواہوں کا جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ مذکورہ تصاویر ان کی اپنی شادی کی نہیں ہیں، بلکہ یہ ایک بہادر اکیلی ماں کی بیٹی کی شادی کی ہیں جسے نجی کمپنی نے اسپانسر کیا ہے اور یہ جوڑا بھی اسی کمپنی کی جانب سے دیا گیا ہے، سپانسر کیے گئے پیسوں سے کسی ضرورت مند بیٹی کی شادی کے اخراجات برداشت کریں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہےکہ اس سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے کسی مرد کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

تصویر میں رابی پیرزادہ اور اُس شخص کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکیوں کی ڈانس ویڈیوز وائرل کرنے پر رابی پیرزادہ کا ردِ عمل

تصویر کے ساتھ اُنہوں نے چند اشعار بھی لکھے کہ “تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں، رشتوں کی بندشوں کا ویسا اثر کہاں، چھوڑے تو جا رہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے، منزل تو مل ہی جائے، جانا مگر کہاں”۔

Advertisement

رابی پیرزادہ نے تصویر میں موجود شخص کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا تاہم صارفین نے اُنہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنا شروع کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ رابی پیرازادہ ماضی میں گلوکارہ، اداکارہ، ماڈل اور بطورِ آرٹسٹ شوبز انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں تاہم مذہب کے خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب وہ فلاحی ادارہ چلا رہی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version