دل کی سنیں لوگوں کی پرواہ نہ کریں، شعیب ملک کا مشورہ

ثنا جاوید سے شادی کے بعد شعیب ملک کا پہلا بیان سامنے آگیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک شوبز انڈسٹریکی خوبرو اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کے بعد سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
شعیب ملک کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہا ہے، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں بالخصوص نوجوانوں کو زندگی گزارنے کے حوالے سے مشورہ دیاہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ دوسرے کیا کہہ رہے ہیں، اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ کچھ نہ کچھ تو کہیں گے، ہمیں اپنی زندگی اسی طرح گزارنی چاہیے جس طرح ہم چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کو یہ سمجھنے میں 20 سال لگتے ہیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں تو کوئی بات نہیں ، آپ 20 سال بعد ہی سہی آپ وہ ہی کریں جو آپ کا دل کہتا ہے اور آپ چاہتے ہیں۔
واضح رہےکہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چُکی ہے اور قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے خلع لی جبکہ سابق کپتان کے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔
شادی کی تصاویر دیکھیں:
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News