سالگرہ کے موقع پر ارباز خان کا اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار

سالگرہ کے موقع پر ارباز خان کا اپنی اہلیہ سے محبت کا اظہار
بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان نے 24 دسمبر 2023 کو میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی ہے۔
حال ہی میں اداکار نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ان سے بےپناہ محبت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں ارباز خان نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ شوریٰ کے ساتھ اپنی پوری زندگی گزارنے کے منتظر ہیں اور پہلی ملاقات سے ہی جانتے تھے کہ وہ ان کے ساتھ ‘اپنی باقی زندگی گزارنے والے ہیں’۔
ارباز نے اپنی شادی کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ نکاح کے وقت ‘قبول ہے’ ان کے منہ سے نکلنے والے بہترین الفاظ تھے۔
خیال رہے کہ ارباز خان نے اس سے قبل ملائکہ اروڑہ سے شادی کی تھی اور 19 سال کے بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی لیکن وہ اپنے بیٹے ارہان خان کے ساتھ والدین ہیں۔
بعدازاں گزشتہ سال گزشتہ سال ارباز اور شوریٰ خان کی شادی کی تقریب میں ارباز کے پورے خاندان نے شرکت کی تھی جس میں بھائی سلمان خان اور سہیل خان، بیٹے ارہان، والدین سلیم اور سلمیٰ خان کے علاوہ بھتیجے نروان اور یوحان خان بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

