Advertisement

گول مال کے اگلے سیکوئل کے متعلق روہت شیٹی کا بڑا اعلان

روہت شیٹی

گول مال کے اگلے سیکوئل کے متعلق روہت شیٹی کا بڑا اعلان

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار روہت شیٹی اس وقت اپنی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ کی ریلیز کے لیے تیار ہیں جس میں سدھارتھ ملہوترا، شلپا شیٹی اور وویک اوبرائے اہم کردار ادا کریں گے۔

اس کے علاوہ سنگھم اگین کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جو کہ رواں سال ریلیز کی جائیگی۔

ایکشن سے بھرپور فلموں کے علاوہ روہت شیٹی کی کامیڈی فلم  گول مال بھی باکس آفس پر بڑی ہٹ ثابت ہوئی ہے جس کے سیکوئلز بھی بن چکے ہیں۔

اس حوالے سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہدایتکار نے گول مال فلم کے اگلے سیکوئل کے متعلق اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے روہت شیٹی کا کہنا تھا کہ گول مال 5 یقینی طور پر ہوگی اور مجھے اسے تھوڑا جلد بنانا پڑے گا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ سیکوئل باقی فلموں سے زیادہ شاندار ہوگی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک کامیڈی فلم ہے جس میں ایکشن نہیں ڈالا جاسکتا ہے لیکن اگلی گول مال فلم بڑی اور بہتر ہونی چاہیے۔

اس کے علاوہ روہت شیٹی نے ایک ایسی فلم بنانے کی بھی خواہش کا اظہار کیا جو کہ پولیس یونیورس سے متعلق نہ ہو اور ’چنئی ایکسپریس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اچھی اور شاندار کہانی ملی تو میں ایک نئی فلم ضرور بناؤں گا۔

خیال رہے کہ ان کی آنے والی سیریز، انڈین پولیس فورس، 19 جنوری کو ایمیزون پرائم پر ریلیز ہونے والی ہے جو کہ ان کا او ٹی ٹی ڈیبیو بھی ہوگا۔ انڈین پولیس فورس میں شویتا تیواری، نکیتن دھیر، رتوراج سنگھ، مکیش رشی اور للت پریمو بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version