Advertisement

مجھے کوئی مینجمنٹ آگے لے کر نہیں گئی، میرا فن ہی مجھے شہرت کی بلندیوں پر لے کر گیا، راحت فتح علی خان

مجھے کوئی مینجمنٹ آگے لے کر نہیں گئی، میرا فن ہی مجھے شہرت کی بلندیوں پر لے کر گیا، راحت فتح علی خان

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی مینجمنٹ آگے لے کر نہیں گئی، میرا فن ہی مجھے شہرت کی بلندیوں پر لے کر گیا۔

حال ہی میں گلوکار راحت فتح علی نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری سابقہ مینجمنٹ کو ختم کردیا گیا ہے، اب ہمارے راستے جُدا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب میری بیگم انتظامی امور کی سربراہ ہوں گی، نئے سال میں میرے دستخطوں کے ساتھ معاہدے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی بھی شوز کے حوالے سے میری نئی مینجمنٹ سے رابطہ کریں، اب میرے دستخطوں کے ساتھ معاہدے ہوں گے۔

گلوکار راحت فتح علی نے کہا کہ فروری سے ورلڈ ٹور شروع کر رہا ہوں، جنوبی افریقہ سے اس کا آغاز کروں گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی مینجمنٹ آگے لے کر نہیں گئی، میرا فن ہی مجھے شہرت کی بلندیوں پر لے کر گیا، میرا فن مجھے ہالی ووڈ، یو این او اور بین الاقوامی جامعات تک لے کر گیا۔

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی کا مزید کہنا تھا کہ ہر سیاسی پارٹی کے لیے نغمہ گاؤں گا، بھارت کے ساتھ ثقافتی تعلقات بحال ہونے چاہئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version