Advertisement

ماورا حسین کے دوستوں کیساتھ ’بالی‘ میں سیر سپاٹے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماورا حسین آج کل بالی میں ہیں اور وہاں خوب سیروتفریح سے محظوظ ہو رہی ہیں۔

ماورا حسین پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک نامور اداکارہ ہیں، جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنی عمدہ اداکاری سے خوب نام کمایا ہے۔

ماورا حسین نے اپنے کیریئر کا آغاز نہایت کم عمری میں کیا اور اپنی بہترین اداکاری سے اپنے آپ کو منوایا، انہوں نے نا صرف پاکستان بلکہ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

وہ ایک بزنس وومن کی حیثیت سے بھی اپنا کاروبار چلا رہی ہیں تاہم اب وہ ڈراموں میں ایسے پروجیکٹس کا انتخاب کرتی ہیں جن میں کوئی سبق موجود ہو۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ  نے اپنے بالی  ٹرپ کی نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کیلئے پوسٹ کیں ، جنہیں بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

 اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

ماورا حسین کی تازہ ترین انسٹا گرام پوسٹ نے ان کے مداحوں کو ایک کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے، جس میں وہ مایوں کی دلہن کے روپ میں نظر آ رہی ہیں۔

Advertisement

اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ اور آغاز ہوا جاتا ہے’ اور اس ساتھ ہی ‘انگوٹھی’ کا ایموجی بھی بنایا۔

Advertisement

بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے ہیش ٹیگ ‘رہا نہیں گیا’ بھی لکھ کر مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا۔

اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت انہیں شادی کی مبارکباد دے رہی ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ماورا حسین نے ابھی تک خود شادی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح انہیں ان کے ساتھی اداکار اور قریبی دوست امیر گیلانی سے شادی کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

 

 

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version