Advertisement

آغا علی اور حنا الطاف میں علیحدگی ہوگئی؟

آغا

آغا علی اور حنا الطاف میں علیحدگی ہوگئی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ حنا الطاف کی ان کے شوہر اور نامور اداکار آغا علی سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

یہ افواہیں اس وقت انٹر نیٹ پر تیزی سے پھیلی جب اس جوڑی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی تمام تصویریں اور ویڈیوز ہٹا دی۔

سال 2020 میں سادہ سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ برس سے ہیں تاہم انہوں نے اپریل 2022 میں ایسی خبروں کو مسترد کردیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل حنا الطاف نے بھی انسٹا ہینڈل سے اپنا نام ’حنا آغا‘ سے تبدیل کرکے ’حنا الطاف‘ کردیا تھا۔

حال ہی میں آغا علی نے حنا الطاف کے ساتھ اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹا کر ان کی طلاق کی قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے۔

Advertisement

حالیہ دنوں میں ان کی ازدواجی زندگی میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث مسلسل علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

آغا علی نے گزشتہ ماہ یورپی ملک یونان کے سیر سپاٹوں کی تنہا تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے کمنٹس کے ذریعے ان سے اہلیہ حنا الطاف کا پوچھنا شروع کیا اور بعض افراد نے دعویٰ کیا کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version