کرن جوہر کا نئی فلم کیلئے ابراہیم علی خان اور کاجول کا انتخاب؟

کرن جوہر کا نئی فلم کیلئے ابراہیم علی خان اور کاجول کا انتخاب؟
بالی وڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر نے صف اول کی اداکارہ کاجول کو ابراہیم علی خان کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’سرزمین‘ میں کا سٹ کر لیا ہے۔
کرن جوہر نے اپنی اگلی پروڈکشن کے اعلان کے حوالے سے منفرد پوسٹ کرکے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔
فلمساز نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اندازہ لگانا شروع کردیں ۔
اپنی اس پوسٹ میں کرن جوہر کا کہنا ہے کہ یہ فلم کا اعلان نہیں ہے لیکن انہوں نے مداحوں کے لئے کاسٹ اور ٹائٹل کے حوالے سے کچھ اشارے دئیے جن کی مدد سے سب کو اندازہ لگانے کا بھی کہا۔
اس پوسٹ کے بعد سب نے بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان اور کاجول کے ناموں کو شناخت کیا ہے۔
ابراہیم علی خان بالی ووڈ میں اپنے باضابطہ ڈیبیو سے قبل ہی فینز میں شہرت رکھتے ہیں اور ان کی فین فالوونگ بھی کافی زیادہ ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم علی خان فلمساز کرن جوہر کی فلم سرزمین میں جلوہ گر ہوکر بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں ، جس میں ایک اہم کردار کے لئے نامور اداکارہ کاجول کو بھی کاسٹ کر لیا گیا ہے، اس فلم کی ہدایتکاری معروف اداکار بومن ایرانی کے بیٹے کیوز ایرانی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

