Advertisement

ریا چکروتی کا جیل میں ’ناگن ڈانس‘ کرنے کا انکشاف

ریا

ریا چکرورتی کا جیل میں ’ناگن ڈانس‘ کرنے کا انکشاف

بالی وڈ کی اداکارہ اور ماڈل ریا چکروتی نے انکشاف کیا ہے کہ جیل سے ضمانت ملنے کے بعد انہوں نے وہاں موجود قیدی خواتین کےلیے ’ناگن ڈانس‘ کیا تھا۔

آنجہانی اداکارسوشانت سنگھ نے 14 جون 2020 کو اپنے فلیٹ میں خود کشی کی تھی ، جس کے بعد پولیس نے اداکار کے اہل خانہ کی درخواست پر ریا چکروتی کو بھی شامل تفتیش کیا ، جوکہ اس وقت ان کی گرل فرینڈ تھیں، تاہم کئی ماہ جیل میں قید رہنے کے بعد ان پر قتل کا الزام ثابت نہیں ہو سکا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ریا چکروتی نے بتایاکہ انہوں نے اپنی جیل کی دوستوں سے وعدہ کیا تھا کہ ضمانت ملنے کے بعد وہ ان کے لیے ناگن ڈانس کریں گی، وہاں موجود خواتین حیرانی سے پوچھتی تھیں کہ ’آپ ہیروئن ہو؟ آپ ڈانس کرکے دکھاؤ‘۔

انہوں نے بتایاکہ وہ غمزدہ تھی کیونکہ ان کی ضمانت ہوگئی تھی لیکن ان کے بھائی کی ضمانت نہیں ہوئی تھی۔

جیلر میرے پاس آیا اور کہا کہ میں انہیں (جیل میں موجود خواتین کو) کہہ چکا ہوں کہ آپ ڈانس نہیں کرسکتیں پر میں نے جیلر سے کہا کہ میں ان کے لیے ڈانس کرنا چاہتی ہوں کیونکہ دوبارہ کب میں انہیں دیکھوں گی؟

Advertisement

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے سوچا کہ ان کے اتنے مشکل وقت میں شاید کچھ خوشیاں انہیں دے سکوں لہٰذا میں نے ان کے لیے ڈانس کیا، وہ ناگن ڈانس تھا اور وہاں موجود تمام قیدیوں نے بھی میرے ساتھ ڈانس کیا اور وہ تمام بہت خوش ہوئیں۔

Advertisement

واضح رہےکہ آنجہانی اداکارسوشانت سنگھ کی موت کے کیس میں بھارتی پولیس طویل عرصہ شواہد اکٹھے کرتی رہی مگر حتمی نتیجہ نہ نکلا۔

ناقص تفتیش پر کیس بھارتی تحقیقاتی ادارے، سی بی آئی کے حوالے کیا گیا تھا جس کی معاونت کرتے ہوئے آل انڈیاانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی فرانزک ٹیم نے بتایا کہ سوشانت کے جسم پر کسی زخم کا نشان نہیں تھا نہ ہی ان کے جسم میں شراب کی موجودگی کے شواہد ملے۔

پولیس کو ان کی رہائش گاہ سے ان کے علاج و معالجے کے دستاویزات ملے تھے جس سے اندازہ لگایا گیا کہ وہ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔

اداکار کے قریبی دوستوں کے ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار تھے، تاہم ان کی پریشانی میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن ہونے کے باعث اضافہ ہوا۔

 

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version