Advertisement

عمران ہاشمی ’ڈان 3‘میں ولن بنیں گے؟

عمران ہاشمی

بالی وڈ کے نامور اداکار عمران ہاشمی کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہیں ڈان تھری میں کاسٹ کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز فرحان اختر نےعمران ہاشمی کا انتخاب فلم ڈان 3 میں رنویر سنگھ کے مدمقابل ولن کے کردار کے لیے کیا ہے اور اسی حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے تاہم تصدیق یا انکار کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

بالی وڈ فلموں میں اپنے رومانوی کرداروں  کے حوالے سے مشہور عمران ہاشمی نے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر تھری میں ’آتش‘ کا منفی کرداربخوبی ادا کرکے ہر کسی کو بے حد متا ثر کیا ہے۔

گزشتہ سال فرحان اختر نے ڈان 3 بنانے کے ساتھ ساتھ رنویر سنگھ کو اس مقبول سیریز کی تیسری فلم میں ڈان کا کردار ادا کرنے کے لیے فائنل کیا تھا۔

ڈان تھری کے جاری کردہ  ٹیزر میں بھی دیکھا جا سکتا ہےکہ رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان کی جگہ نئے ڈان کے طور پر لے لی ہے۔

رنویر سنگھ  ہٹ فرنچائز کی تیسری فلم میں نئے ڈان ہوں گے، جس کے ہدایت کار فرحان اختر ہیں۔

Advertisement

 

  انہوں نے اس سے قبل  انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ’3‘ کا لوگو دیکھا جا سکتا ہے۔اس کے ساتھ فرنچائز کا تھیم میوزک بھی پس منظر میں بج رہا ہے، ویڈیو کی ٹیگ لائن ہے، “ایک نیا دور شروع ہوتا ہے۔”

Advertisement

، بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد یہ کردار ادا کرنے والے تیسری نسل کے اسٹار ڈان بن جائیں گے۔

Advertisement

شاہ رخ خان چونکہ  بڑی کمرشل اسپیس فلموں میں مصروف ہیں، اس لیے انہوں نے ڈان  پروجیکٹ چھوڑ دیا۔ اب فرحان اختر اسے رنویر سنگھ کے ساتھ دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔

 ڈان کی ٹیم رنویر سنگھ کو اس نوجوان نسل کے سامنے نئے ڈان کے طور پر متعارف کرانے کے لیے بہت پرجوش ہے۔

ڈان 3 مبینہ طور پر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ رنویر سنگھ کے نئے پروجیکٹ بیجو باورا کے بعد شروع ہوگا۔

 

 

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version