Advertisement

صبا قمر کا زین ملک کے اردو گانے پر ردعمل

عالمی شہرت کے حامل گلوکار اور میوزیشن زین ملک کا تعلق پاکستان سے ہے جنہوں نے  امریکہ کے ایک رئیلٹی شو میں جلوہ گر ہوکر نا صرف نام و شہرت حاصل کی بلکہ ’ون ڈائریکشن‘ نامی میوزک بینڈ سے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے حال ہی میں اردو زبان میں ’ تو ہے کہاں‘ گانا گایا ہے، جوکہ کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

برطانوی گلوکار زین ملک نے پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان کے میوزیکل بینڈ ’اور‘ کے ساتھ مل کر انگریزی کے بجائے اردو زبان میں یہ گانا گایا ، جسے سن کر ان کے مداح نا صرف خوشی سے جھوم اٹھے بلکہ سوشل میڈیا پر یہ گانا خوب وائرل بھی ہوا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ  صبا قمر نے بھی ’اور‘ کے گانے کے اس اپڈیٹڈ ورژن میں زین ملک کی شمولیت کو سراہتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ کا ایکس پیغام اس بات کا بولتا ثبوت ہے، جس کا انہوں نے ایک ایموجی کے ذریعے اظہار کیا۔

Advertisement

اس سے قبل امریکی میوزک اور انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ بل بورڈ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے زین ملک نے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے اسے خوشگوار تجربہ قرار دیا۔

زین ملک نے کہا کہ جب پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ نے مجھ سے رابطہ کیا اور اپنے گانے ’تو ہےکہاں‘ میں کام کرنے کیلئے کہا تو میں بہت خوش ہوا کیونکہ یہ گانا مجھے خود بہت پسند ہے۔

زین ملک نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزیدکہا کہ مجھے یہ امید ہے کہ میرا اردو زبان میں گایا گیا یہ گانا میرے تمام مداحوں کو بے حد پسند آئے گا۔

Advertisement

زین ملک نے اس گانے کا کچھ حصہ اپنی آواز میں اپنے ریکارڈنگ روم میں ریکارڈ کیا ہے، جسے بعد ازاں ’اور‘ بینڈ کے گلوکار رافع، اسامہ اور احد کے گائے ہوئے گانے کے ساتھ ایڈیٹ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی بینڈ ’اور‘ نے کچھ ماہ قبل اپنے گانے ’تو ہے کہاں‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھولیا تھا۔ ان کی اس میوزک ویڈیو کو اب تک 92 ملین ست زائد ویوز مل چُکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version