فلم فائٹر نے اب تک کتنا بزنس کرلیا؟

فلم فائٹر نے اب تک کتنا بزنس کرلیا؟
پاکستان مخالف بیانئے پر مبنی بھارتی فلم فائٹر، جس میں ہریتک روشن، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ، گزشتہ ہفتے 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔
اس فلم کو خلیجی ممالک میں ریلیز کرنے سے روک دیا گیا تھا تاہم فائٹر پہلے دن مجموعی طور پر 22 کروڑ کا ہی بزنس کرسکی تھی لیکن ہفتے کے اختتام پر اس فلم کی کمائی میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ریلیز کے چوتھے دن کے اختتام پر سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے صرف بھارت میں ہی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔
اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق، فائٹر نے بھارت میں چار دنوں میں تقریباً 118 کروڑ روپے کمائے ہیں۔
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی، ‘فائٹر’ سست رفتار سے شروع ہوئی اور صرف چار دن میں ہی تیزی سے رفتار پکڑی اور اب بھارت کے 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News