ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ توجہ کا مرکز بن گئی

ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ توجہ کا مرکز بن گئی
عالمی شہرت کی حامل سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی انسٹا گرام پوسٹ سب کی توجہ حاصل میں کا میاب ہو گئی۔
سابق ٹینس اسٹار کی اس پوسٹ کی اہم بات اس کا کیپشن ہے، جس نے صارفین کو کشمکش میں ڈال دیا۔
ثانیہ مرزا نے اپنی تازہ ترین تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ گرمی کا توڑ‘ ہے۔
سردی کے موسم میں ان کے اس کیپشن کو پڑھ کر کچھ سوشل میڈیا صارفین حیران نظر آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ اتنی سردی میں بھی گرمی لگ رہی ہے، یہ تو بریکنگ نیوز ہے۔
ایک اور صارف نے مذکورہ صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ممبئی میں سردی نہیں ہوتی۔
واضح رہےکہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان طلاق کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
یہ افواہیں اس وقت انٹر نیٹ پر تیزی سے پھیلی جب ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی تمام تصویریں اور ویڈیوز ہٹا دیں۔
شعیب ملک نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے ‘شوہر’ کا حوالہ ہٹا دیا ہے، اس سے قبل، سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان کا بائیو لکھا تھا، “شوہر ٹو اے سپر وومین ، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔
نومبر 2022 سے اس جوڑی کے حوالے سے طلاق کی قیاس آرائیاں جاری ہیں،حالانکہ اُس وقت شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے ان خبروں کا جواب دینے کےلئے ایک نجی پاکستانی ٹی وی کے پروگرام ‘دی مرزا ملک شو’ کی میزبانی بھی کی۔
ان تمام حالات و واقعات کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اب اس مقبول جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔
گزشتہ سال پروفیشنل ٹینس سے ریٹائر ہونے والی ثانیہ مرزا کی 2010 میں شعیب ملک کے ساتھ شادی ہوئی تھی، اس جوڑے کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذہان ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فی الحال اس حوالے سے دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News