Advertisement

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا

سونم

بھارتی پنجابی سنیما کی مقبول ترین اداکارہ سونم باجوہ نے ایک بار پھر پاکستانیوں کو خوش کردیا۔

سونم باجوہ کا شمار بھارتی انڈسٹری کی سب سے زیادہ ورسٹائل اداکاروں میں کیا جاتا ہے ، جن کا فیشن سینس اور لباس ہمیشہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

انسٹاگرام پر 12.8 ملین فالوورز کے ساتھ سونم باجوہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کیں ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ انہوں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنرمریم حسین کا تیار کردہ سیاہ لباس پہنا ہوا ہے ۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں بھارتی اداکارہ نے لکھا کہ ’اس کالے جوڑے نے میرا دل لے لیا‘۔

اس انتہائی دلکش “کالے جوڑے ” میں وہ حیرت انگیز طور پر خوبصورت لگ رہی ہیں ۔

Advertisement

صارفین کا ردعمل:

Advertisement

بھارتی اداکارہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اورمحبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بالی وڈ کی اداکارہ تارا ستاریہ نے بھی پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے تیار کردہ لباس میں فوٹو شوٹ کرواکر سب سے داد سمیٹی۔

گزشتہ سال اداکارہ  تارا ستاریہ نے اپنی سالگرہ کی پارٹی میں پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا تیار کر دہ لباس پہن کر محفل کو چارچاند لگا دئیے۔

تارا ستاریہ ایک اسٹائلش اداکارہ ہیں جو آئے دن کئی انداز، لباس اور اسٹائل اپناتے ہوئے سب کی توجہ کا مرکز بن جا تی ہیں۔

پاکستانی ڈیزائنر فراز منان سرحد پار بالی ووڈ اداکاروں کے لیے کوئی انجان نام نہیں ہیں ، اس سے قبل سپراسٹار شاہ رخ خان، فلمساز کرن جوہر، کرشمہ کپور، دیپیکا پڈوکون، ورون دھون، جھانوی کپور، ملائیکہ اروڑا، کرینہ کپور خان سمیت کئی بڑے نامور اداکار بھی ان کے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑے پہن چکے ہیں۔

Advertisement

تارا ستاریہ اپنے انوکھے اسٹائل سے توجہ کا مرکز بن گئی

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version