Advertisement

عفت عمر نے خلیل الرحمان قمر کو چیلنج کردیا

عفت

عفت عمر نے خلیل الرحمان کو چیلنج کردیا

عفت عمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ اور ماڈل ہیں ، جو اکثر اپنے متنازعہ بیانات کے باعث خبروں کی زینت بن جاتی ہیں۔

عفت عمرکئی برس تک پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد آج کل مکمل طور پر میزبانی کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ان کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف مو ضوعات پر کھل کر اظہار کیا ۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے خلیل الرحمان کی فلم میں کام کیا پھر ان سے اختلاف بھی ہوا تو آپ کو وہ بحیثیت لکھاری کیسے لگتے ہیں ؟’

اس کا جواب دیتے ہوئے عفت عمر نے کہاکہ وہ اس شخص کے متعلق بات کر کے اس کو شہرت نہیں دینا چاہتی، وہ ایک بہت بُرے اور چھوٹے انسان ہیں اس لیے میں ان کا نام بھی لینا پسند نہیں کرتی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی ان کے لیے غلط الفاظ کا استعمال نہیں کیا لیکن انہوں نے نیشنل ٹی وی پر بیٹھ کر ایک عورت کو گالیاں دی تھیں جس کی مخالفت کی تھی، اگر خلیل صاحب نے یہ گالیاں عورت کے بجائے مرد کو بھی دی ہوتیں تب بھی میرا ردِ عمل یہی ہوتا میں گالیوں کا ساتھ کبھی نہیں دیتی لیکن اس بات پر انہوں نے جو کیا وہ بہت غلط تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عفت عمر کی غیر مناسب لباس میں تصاویر ، وائرل

عفت عمر نے مزید کہاکہ انہوں نے مجھے ٹی وی شو میں بیٹھ کر کہا کہ میں دو نمبر عورت ہوں، میں خلیل صاحب کو اب چیلنج کرتی ہوں کہ اگر ایسا ہے تو آئیں میرے سامنے بیٹھیں اور میری دو نمبری کو ثابت کر کے دکھائیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version