Advertisement

فلم ’فائٹر‘ میں پاکستان مخالف بیانیے پر بھارتی فلمی ناقد بھی بول پڑے

فائٹر

فلم ’فائٹر‘ میں پاکستان مخالف بیانیے پر بھارتی فلمی ناقد بھی بول پڑے

کمال آر خان عرف کے آر کے، جو کہ معروف بھارتی فلمی ناقد کے طور پر جانے جاتے ہیں، نے فلم فائٹر کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی انتہائی متوقع فلم ’فائٹر‘ کا 03 منٹ طویل ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں بطور مرکزی کردار اداکار ہریتک روشن، اداکارہ دیپیکا پڈوکون، اور انیل کپور شامل ہیں۔

 

جہاں متعدد پاکستانی مشہور شخصیات نے فلم کے واضح پاکستان مخالف بیانیے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا وہیں کے آر کے نے بھی اسی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی فلموں کے ذریعے پروڈیوسرز کی جانب سے حب الوطنی کے نام پر جذبات کا استحصال کیا جا رہا ہے، پاک بھارت جنگ کی داستان دکھا رہے ہیں جو کہ بیوقوفی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement

حب الوطنی سے بھرپور تمام بالی ووڈ فلموں میں پاکستان کو مستقل ہدف بنائے جانے کے خیال پر سوال اٹھاتے ہوئے، کے آر کے نے سوال کیا، “میں یہ سمجھنے میں ناکام ہوں کہ ہر فلم میں صرف پاکستان پر ہی بمباری کیوں کی جاتی ہے، کیوں چین کے ساتھ ایسا کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ  بھارت کا چین سے بھی اتنا ہی جھگڑا ہے جتنا پاکستان سے ہے تو ہر بار صرف پاکستان کو ہی نشانہ کیوں بناییا جاتا ہے؟

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ بالی ووڈ کی ہر دوسری فلم میں دکھایا گیا ہے کہ افسروں کا ٹولہ پورے پاکستان کو تباہ کر دیتا ہے تو پھر بھارت کی سلامتی کے لیے دفاعی بجٹ اور ہتھیاروں پر کروڑوں خرچ کرنے کا کیا فائدہ ہے۔

اپنی رائے کا اختتام کرتے ہوئے، انہوں نے سوال کیا کہ اگر پاکستان کو بالی ووڈ کے ہیروز نے متعدد بار تباہ کیا ہے، تو پھر ہر دوسری فلم میں یہ ملک واپس کیسے آتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version