سیف علی خان کی سرجری کے بعد کیسی حالت ہے؟ ویڈیو جاری

سیف علی خان کی سرجر ی کے بعد کیسی حالت ہے؟ ویڈیو جاری
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کندھے کی سرجری کے بعد اسپتال سے گھر واپس آگئے ہیں۔
سیف علی خان کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ان کے گھر کے باہر میڈیا نے خوش آمدید کہا ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔
سیف علی خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور خان بھی ہیں ، جنہوں نے گاڑی سے باہر آتے ہی مسکرا کر سب کا شکریہ اداکیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کے کندھے میں فریکچر ہوا ہے جس کی سرجری کیلئے انہیں ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ابھی تک اداکار کے خاندانی ذرائع کی جانب سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News