Advertisement

ہریتک روشن کی فٹنس کا راز کیا ہے؟

ہریتک روشن

ہریتک روشن کی فٹنس کا راز کیا ہے؟

دیپیکا پڈوکون اور ہریتک روشن کی انتہائی متوقع فلم فائٹر کے ٹیزر کی دھماکہ خیز ریلیز کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

اس فلم میں دیپیکا پڈوکون اور ہریتک روشن کی جوڑی کے درمیان کیمسٹری کے علاوہ، جو چیز واقعی مداحوں کو بہت زیادہ پسند آرہی ہے وہ اداکار کی ناقابل یقین حد تک فٹنس ہے جو 50 سال کی عمر میں غیر معمولی بات ہے۔

 فلم میں اداکار کی شاندار فٹنس کے راز کے متعلق ہریتک روشن کے فٹنس ٹرینر کرس گیتھن نے بتایا کہ اداکار دن میں کم سے کم 2 بار کارڈیو سیشن کرتے تھے ۔

اس کے علاوہ فٹنس روٹین میں باکسنگ، کیٹل بیل ورک آؤٹاور پلائیومیٹرکس جیسی فنکشنل مشقیں شامل ہیں، جس سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کو یقینی بنایا گیا۔

خاص طور پر، اداکار نے ایک نظم و ضبط کے ساتھ سونے کے وقت کو برقرار رکھا، رات 9 بجے تک سو جانا جو کہ بہت چیلنجنگ تھا۔

Advertisement

کرس نے اداکار کے غذائی طرز کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا کہ انہوں نے باڈی بلڈنگ طرز کی خوراک پر عمل کیا، ہر روز تقریباً چھ سے سات بار کھانا کھایا کرتے تھے جس میں چکن، انڈے کی سفیدی، پروٹین، مچھلی، کاربوہائیڈریٹس شامل تھے۔

سدھارتھ آنند کی فلم میں، ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون ہیں، جس میں انیل کپور اور کرن سنگھ گروور بھی شامل ہیں۔ دیپیکا نے اسکواڈرن لیڈر منل راٹھور عرف منی کے کردار ادا اکیا ہے جبکہ ہریتک اسکواڈرن لیڈر شمشیر پٹھانیا کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

اس کے علاوہ انیل کپور گروپ کیپٹن راکیش جئے سنگھ کے کردار میں نظر ائیں گے، جسے پیار سے راکی ​​کہا جاتا ہے، اور کرن سنگھ گروور اسکواڈرن لیڈر سرتاج گل، یا تاج کا کردار ادا کریں گے۔

ایکشن سے بھرپور یہ فلم 25 جنوری 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version