سارہ خان اور فلک شبیر کی بیٹی کو پنجابی سیکھانے کی ویڈیو وائرل
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار و کمپوزر فلک شبیر اور سارہ خان کی اپنی بیٹی کو پنجابی سکھانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
فلک شبیر کی ایک ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی دو سالہ بیٹی کو پنجابی زبان سکھانے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔
گلوکار فلک شبیر اپنی بیٹی عالیانہ فلک‘ کو پنجابی کےچند الفاظ جیسے ’چَک دے پھٹے’،’بلے بلے’ سکھاتے سنائی دے رہے ہیں جس پر عالیانہ فلک بھی اپنے والد کے بول پر معصومانہ انداز میں الفاظ دہراتی نظر آرہی ہیں۔
گلوکار کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور باپ بیٹی کے پیار بھرے رشتے پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News