چھوٹے بھائیوں سے برتن دھلوائے اور جھاڑو لگوائی، فریال محمود

چھوٹے بھائیوں سے برتن دھلوائے اور جھاڑو لگوائی، فریال محمود
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ فریال محمود ویسے تو اپنے لکس اور فیشن کی وجہ سے جانی جاتی ہیں لیکن ساتھ ہی ان کی فٹنس کے بھی خوب چرچے ہیں۔
فریال محمود نے ہٹ ڈرامہ سیریز بابا جانی، عنایہ، داسی اور لال عشق میں با کمال اداکاری سے سب سے خوب داد سمیٹی۔
رواں ماہ ان کی فلم ’وکھری‘ بھی پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہے۔
ماڈل اور اداکارہ فریال محمود اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بننا پرتا ہے۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں فریال محمود نے مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا اور اپنے بچپن کے بارے میں بھی بات کی۔
انہوں نے بتایاکہ مردوں کو بغیر کسی عورت کے اپنے آپ کو سنبھالنا آنا چاہیے جیسے ہم عورتیں بغیر کسی آدمی کے خود کو سنبھال رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اگر ایک بچہ دیر سے سو کر اٹھ رہا ہے تو اس کو آپ ناشتہ بھجوا دو ایسا کیوں ہے وہ خود اٹھ کر کیوں نہیں بنا سکتا کیونکہ وہ ایک لڑکا ہے۔
فریال محمود نے اس حوالے سے اپنا ذاتی تجربہ بتاتے ہوئے کہاکہ ’بچپن میں اپنے چھوٹے بھائیوں سے برتن دھلوائے اور جھاڑو بھی لگوائی کیونکہ جانتی ہوں کہ ان کی بیویاں خوش رہیں گی اور مجھے دعائیں دے گی‘۔
اداکارہ نے پہلی بار اپنی شادی ٹوٹنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قسمت کا لکھا کبھی ٹل نہیں سکتا اور ان کی قسمت میں سابق شوہر دانیال راحیل کے ساتھ علیحدگی لکھی تھی تو اس رشتے کا ختم ہونا لازم تھا۔
انہوں نے کہاکہ طلاق کا مقصد زندگی کا خاتمہ نہیں ہوتا بلکہ یہ نئی زندگی کی شروعات ہوتی ہے لیکن ہمارے معاشرے میں طلاق کو آج بھی ممنوع سمجھا جاتا ہے۔
فریال محمود کا کہنا تھا کہ ان کی شادی ذہنی اذیت سے دوچار تھی اور طلاق کی وجہ بھی ذہنی اذیت ہی تھی جس میں ، انہوں نے سکون کی تلاش میں شادی کو ختم کرکے خود اپنے آپ کو چن لیا۔
یہ بھی پڑھیں: خود کو مکمل کرنے کیلئے شادی نہیں کی تھی، فریال محمود
اداکارہ و ماڈل نےکہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے اور سابق شوہر دانیال راحیل کے بارے میں مزید باتیں کی جائیں کیونکہ شادی ہر انسان کا نجی مسئلہ ہے اور ہمیں کسی کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔
اس سے قبل اپنے ایک اور انٹرویو میں فریال محمود نے شوبز انڈسٹری سے منسلک اپنے ذاتی تجربات اورمشکلات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس لئے لوگوں کومشکل لگتی ہوں کیونکہ انہیں تفریح فراہم نہیں کرتی۔
انہوں نے بتایا کہ شوبزانڈسٹری میں ایمانداری کے ساتھ اپنی موجودگی کو برقراررکھنا اور آگے بڑھنا بہت مشکل ہے اگر آپ کو روایتی طریقے آتے ہیں کہ کس کو کہاں کاٹنا ہے، کس کے بارے میں کیا بات پھیلانی ہے، کہاں پارٹی کرنی ہے یا کسی کے ساتھ کھانے پر چلے جائیں تو پھر بہت آسان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

