Advertisement

پی ایس ایل 9 کا ترانہ: علی ظفر نے شائقینِ کرکٹ سے رائے مانگ لی

علی

پی ایس ایل 9 ترانہ: علی ظفر نے شائقینِ کرکٹ سے رائے مانگ لی

پی ایس ایل 9 کے ترانے کے حوالے سے نامور گلوکار علی ظفر نے عوام سے رائے مانگ لی۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، جن کا آغاز 17 فروری سے ہوگا۔

علی ظفر 2015،2016,2017,2018 اور 2020 میں پی ایس ایل کےلئے ترانے گا چکے ہیں، جنہیں  شائقین کرکٹ نے بےحد پسند کیا تھا۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر علی ظفر نے ایک تفصیلی پوسٹ شئیر کی، جس میں انہوں نے دو آپشن کےساتھ ووٹنگ کے ذریعے اپنے مداحوں کی پی ایس ایل کے ترانے سے متعلق رائے طلب کی۔

اس پوسٹ میں علی ظفر نے پاکستان سپرلیگ 9 کے ترانے کے حوالے سے سوال کیا کہ’کیا آپ کو لگتا ہے کہ اگر میں نے اس سال پی ایس ایل کا ترانہ گایا تو اس سے پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے برانڈ کا امیج بڑھے گا؟ لوگوں سے تعلق گہرا ہوگا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو زیادہ مالی فائدہ پہنچے گا؟’

علی ظفر نے اپنے سوال پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے طلب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اپنے ووٹ کے ساتھ ایماندار بنیں، مجھے کوئی انا نہیں ہے اور مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ میں صرف یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے لوگ کیا سوچتے ہیں اور ان کی خواہشات کیا ہیں بمقابلہ اثر و رسوخ یا طاقت کے عہدوں پر فائز چند افراد’۔

اسی کے ساتھ گلوکار نے ووٹنگ کیلئے دو آپشن رکھے اور مزید لکھا کہ’یہ ٹوئٹ پوسٹ کرنے کی وضاحت میں بعد میں دونگا ابھی صرف آپ کی رائے درکار ہے۔

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version