Advertisement

کترینہ کیف کے پاس کتنی دولت ہے؟ جانیئے

کترینہ کیف

کترینہ کیف کے پاس کتنی دولت ہے؟ جانیئے

کترینہ کیف بلاشبہ بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے بڑی سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں، انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے اپنا ایک الگ مقام بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ عرصے کے دوران اداکارہ کی مجموعی دولت میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی موجودہ مجموعی مالیت 224 کروڑ روپے ہے جو کہ زیادہ تر فملوں سے حاصل ہونے والا معاوضہ ہے۔

بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے، وہ فی فلم 10-12 کروڑ روپے لیتی ہیں اور ان کی ماہانہ آمدنی تقریباً 3 کروڑ روپے ہے، جبکہ سالانہ آمدنی تقریباً 30 کروڑ روپے ہے۔

اداکارہ ایلیٹ برانڈز کے ساتھ کام کرتی ہیں اور لیکمی، لوریل، سلائس، راڈو، یونیکلو، اتحاد ایئرویز، پیناسونک اور دیگر معروف ناموں کا چہرہ بھی ہیں تاہم کسی ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے ان کی فیس 6-7 کروڑ روپے تک ہے۔

Advertisement

ٹائیگر 3 اسٹار کی سوشل میڈیا پر 80 ملین کے قریب فالوونگ ہے اور وہ پلیٹ فارم پر ایک پروموشنل پوسٹ کے لیے تقریباً 72.8 لاکھ سے 1 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے Nykaa کے ساتھ مل کر اپنا کاسمیٹک برانڈ Kay Beauty لانچ کیا ہے جس نے صرف تین سالوں میں بہترین بزنس کیا ہے۔

اداکارہ باندرہ میں 3 بی ایچ کے اپارٹمنٹ کی مالکن ہیں، جس کی قیمت تقریباً 8.20 کروڑ روپے ہے اور لوکھنڈ والا میں ایک پراپرٹی بھی ہے جس کی قیمت تقریباً 17 کروڑ روپے ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے باندرہ میں ایک پینٹ ہاؤس بھی خریدا، جہاں وہ اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ رہتی ہیں۔ اداکارہ کے پاس لندن میں ایک بنگلہ بھی ہے جس کی قیمت تقریباً 7 کروڑ روپے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version