ٹیلر سوئفٹ کے گانوں کو شناخت کرنے کا عالمی ریکارڈ پاکستانی نوجوان کے نام

ٹیلر سوئفٹ کے گانوں کو شناخت کرنے کا عالمی ریکارڈ پاکستانی نوجوان کے نام
ایک پاکستانی نوجوان نے اپنی ذہانت اور عمل سے ثابت کر دیا کہ وہ عالمی شہرت کی حامل امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا سب سے بڑا مداح ہے۔
اس 20 سالہ بلال الیاس نامی نوجوان نے ٹیلر سوئفٹ کےایک منٹ میں 34 گانوں کو درست طریقے سے پہچان کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
اس نوجوان کو میوزک کے بغیر صرف گانوں کے بول سن کر انہیں کم سے کم وقت میں پہچاننا تھا ، جس میں اس نے کوئی غلطی نہیں کی اور عالمی ٹائٹل جیت لیا۔
بلال الیاس ایک منٹ میں 34 گانوں کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوا، یوں اس نے 2019 میں ڈین سمپسن کے قائم کردہ 27 گانوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
اس کارنامے کی تکمیل کے بعد اس پاکستانی نوجوان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ بچپن سے ٹیلر سوئفٹ کو سنتا آ رہا ہے، اور ان کا بڑا مداح ہے۔
اس نے مزید بتایاکہ اس نے ٹیلر سوئفٹ کا ہر گانا سنا ہے، وہ ان کے ہر گانے کو اس کے بول سے پہچان سکتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

