سشمیتا سین کی سرد موسم میں سوئمنگ کرنے کی ویڈیو وائرل

سشمیتا سین کی سرد موسم میں سوئمنگ کرنے کی ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے نئے سال کا آغاز بلکل نئے اور خوشگوار انداز میں کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
اداکارہ نئے سال کا جشن منانے کے طور پر آزربائیجان میں موجود ہیں اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان چھٹیوں کی اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں، سشمیتا کو آذربائیجان کے منفی 1 ڈگری درجہ حرارت کے میں ایک گرم پانی لے تالاب میں سوئمنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور اردگرد کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
اداکارہ کی اس ویڈیو پر ان کی بیٹی سمیت کئی مداحوں نے ردعمل دیا ہے جس میں سے ایک نے لکھا، “دلکش نظارہ اور خوبصورت آپ۔” ایک اور نے کمنٹ کیا، “یہ بہت شاندار اور مسحور کن منظر لگتا ہے۔”
خیال رہے کہ اداکارہ نے سنسنی خیز سیریز آریہ کے ساتھ اسکرین پر شاندار واپسی کی اور اپنی زبردست اور جرات مندانہ کارکردگی سے سامعین کے ساتھ ساتھ ناقدین کے دلوں کو بھی موہ لیا۔
اس سیریز کا 3 اور آخری حصہ فروری 2024 میں ریلیز کیا جائیگا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News