یمنیٰ زیدی ہمسفر میں کونسی خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں؟

اداکارہ یمنیٰ زیدی خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بالآخر اپنی شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے کہ وہ اپنے ہمسفر میں کون سی خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں۔
یمنیٰ زیدی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی با صلاحیت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جو اب کسی تعریف کی محتاج نہیں۔
ان کے حالیہ ڈرامے ’تیرے بن‘ میں ان کی عمدہ پرفارمنس نے ان کی پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت میں بھی مقبولیت میں اضافہ کیا۔
یمنیٰ زیدی کا سب اہم پہلو یہ ہے کہ وہ ہمیشہ ہی مشکل ترین کرداروں کا انتخاب کرتی ہیں انہیں اپنی بہترین اداکاری سے لازوال بنا دیتی ہیں۔
ان کے مشہور ڈراموں میں ڈرامہ سیریل تھکن، خوشی ایک روگ، میری دُلاری، دل محلے کی حویلی، رشتے کچھ ادھورے سے، موسم، گُزارش، ذرا یاد کر، عشقِ نصیب، دل نہ امید تو نہیں، پیار کے صدقے، راز الفت اور پری زاد شامل ہیں۔
یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شومیں بطور مہمان شرکت کی ، جہاں انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ان کی خواہش ہے کہ ان کا جیون ساتھی ان کے ساتھ مل کر احسن طور پر زندگی گزارے، وہ صرف ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو ان کی زندگی کو اتنی ہی اچھی طرح سے گزارنے میں ان کی مدد کرے جیسی کہ وہ اب گزار رہی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں اچھے دل کا ذہین شخص ملے، جن کے ان کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں اور وہ ان سے محبت کرے۔
مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں شادی کی بہت زیادہ پیشکشیں آتی ہیں کیونکہ وہ ایک ایسی لڑکی ہیں جنہیں ہر خاتون اپنی بہو بنانا چاہے گی،لیکن انہیں براہ راست پرپوزل نہیں ملے لیکن ان کی والدہ سے لوگوں نے ان کا رشتہ مانگاہے ۔
اس سے قبل انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا ایک دلکش فوٹو شوٹ پوسٹ کیا تھا جوکہ ان کے چاہنے والوں کو بے حد پسند آیا اور ان کے ایک مداح نے انہیں پاکستانی ’ایلسا‘ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار نکول مہتا ‘یمنیٰ زیدی’ پردل ہار بیٹھے
’ایلسا‘ والٹ ڈزنی کے بینر میں بننے والی اینی میٹڈ فلم ’فروزن‘ کا ایک فکشنل کردار ہے جو جادو کے ذریعے برف اور برف کے محلات بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ فکشنل فلمی کردار ایلسا موجودہ دور میں ہر دوسری کم عمر بچی کا پسندیدہ کردار بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

