کرینہ کپور اور سیف علی خان 12 سال بعد فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟

کرینہ کپور اور سیف علی خان 12 سال بعد فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟
بالی ووڈ کی معروف جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور خان آن اسکرین اور آف اسکرین دونوں کی کیمسٹری کے لیے جانے جاتے ہیں اور انہیں آخری بار ایک ساتھ کسی فلم میں 12 سال پہلے دیکھا گیا تھا۔
حال ہی میں اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے دیئے گئے بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سیف ان کے ساتھ کام کرنے کے خیال کے خلاف تھے، کیونکہ ساتھ کی گئی ان کی فلمموں نے باکس آفس پر اچھا کام نہیں کیا۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ایسا نہیں سوچتی ہیں بلکہ وہ اس بات پر یقین رکھتیں ہیں کہ اگر اچھی فلم ہے، تو لوگ ہمیں ایک ساتھ دیکھنا چاہیں گے۔
اس دوران اداکارہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ سیف اور انہوں نے مشترکہ طور پر ایک ساتھ کام کرنے لئے رضامندی ظاہر کی ہے۔
دوسری جانب اداکار سیف علی خان نے بھی اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دونوں مشترکہ طور پر کسی چیز پر کام کر رہے ہیں جو ان کے رشتے پر اثر انداز نہ ہو۔
سیف اور کرینہ دونوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا تاہم وہ آخری بار 2012 میں فلم ایجنٹ ونود میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

