Advertisement

کیا کترینہ کیف ترک زبان میں بات کر سکتی ہیں؟ دیکھیں وائرل ویڈیو

کترینہ کیف

کیا کترینہ کیف ترک زبان میں بات کر سکتی ہیں؟

کیا کترینہ کیف ترک زبان میں بات کر سکتی ہیں؟ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اداکارہ کی ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو کافی ٹرینڈ کر رہی ہے، جس میں وہ روانی سے ترک زبان میں بات کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

کترینہ کیف کی ترکی زبان میں بات کرنے کی ویڈیو کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

اس ڈیپ فیک ویڈیو میں کترینہ بول رہی ہیں اور اسی انٹرویو کے دوران ہریتک روشن بھی ان کے ساتھ اتفاق میں سر ہلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہ دراصل ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو ہے جب کترینہ ہریتک روشن کے ساتھ فلم بینگ بینگ کی تشہیر کر رہی تھیں۔

یہ ویڈیو اداکارہ کے ایک فین پیج کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی، جس نے کیپشن میں لکھا، “اگر آپ ترکی زبان بولتے تو ایسا ہوتا… نوٹ: یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے!”

ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جبکہ ایک ایک مداح نے کہا، “او ایم جی… بالکل اصلی آواز ہے!” ایک اور نے کہا، “جب میں نے وضاحت پڑھی تو میں سمجھ گیا کہ یہ مصنوعی ذہانت ہے۔ یہ شاندار ہے!”

Advertisement

خیال رہے کہ کترینہ کو آخری بار میری کرسمس میں دیکھا گیا تھا، جس کی ہدایتکاری سری رام راگھون نے کی تھی جو کہ 12 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔ کترینہ نے اس فلم میں وجے سیتھوپتی کے ساتھ پہلی بار کام کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version